لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دے دی، پھاٹا سے پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ہاؤسنگ پراجیکٹ مکمل کرنے کا پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلٰی پنجاب کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن کی گورننگ باڈی کا 99واں اجلاس ہوا جس میں رواں مالی سال کے پلاننگ ایجنسی کے لیے 34ارب 73کروڑ کے سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اپنا گھر پورٹل پر 5لاکھ 44ہزار لوگ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔مریم نواز نے درخواست دہندگان کے کوائف کی تصدیق کا عمل بروقت اورتیزی جاری رکھنے کی ہدایت دے دی۔