اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ، وزیراعلٰی پنجاب نے منظوری دے دی

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ، وزیراعلٰی پنجاب نے منظوری دے دی

 لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دے دی، پھاٹا سے پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ہاؤسنگ پراجیکٹ مکمل کرنے کا پلان طلب کرلیا۔

 وزیراعلٰی پنجاب کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن کی گورننگ باڈی  کا 99واں اجلاس ہوا جس میں  رواں مالی سال کے پلاننگ ایجنسی کے لیے 34ارب 73کروڑ کے  سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ  اپنا گھر پورٹل پر  5لاکھ 44ہزار لوگ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔مریم نواز نے درخواست دہندگان  کے کوائف  کی تصدیق  کا عمل بروقت  اورتیزی  جاری رکھنے کی ہدایت دے دی۔

مصنف کے بارے میں