بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا

10:50 AM, 14 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ :  بلوچستان اسمبلی کا اجلاس  آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔

 جاری کردہ اعلامیے کےمطابق  اجلاس میں بی بی عصمت ملک کی طرف سے میمو ریک ہسپتال خدا بادان پنجگور کو تاحال فعال نہ کرنے سے متعلق توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کیاجائے گا۔

اس کے علاوہ  وزیر خزانہ میر شعیب نو شیرانی آئین کے آرٹیکل 171 کے تحت آڈٹ رپورٹس پیش کریں گے جبکہ صوبے میں تعلیم کی زبوں حالی سے متعلق قرار داد پیش کی جائے گی۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور محکمہ فشریز سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

دوسری جانب بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس بھی  طلب کرلیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی،آئی جی ایف سی بلوچستان(نارتھ) سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوں گے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس کے شرکاءکو صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ، اجلاس میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال جائے گا۔

مزیدخبریں