پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

09:49 AM, 14 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  تقریبا 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں  مسلسل بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی 16اکتوبر سے قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیٹرول کی قیمت میں 3روپے  95پیسے تک کا اضافہ ممکن ہے، البتہ اوگرا 14اکتوبر کو پٹرولیم مصبوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرے گااور 15 روز کے لیے نئی سمری وزارت خزانہ کوارسال کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ 15اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 26 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔  عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 79.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ آئندہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں