شمالی وزیرستان ، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6دہشت گرد ہلاک،پاک فوج کا اہلکار شہید

10:18 PM, 14 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا اہلکار شہید ہوگیا جبکہ 6 دہشت گرد ہلاک  اور آٹھ زخمی ہوئے۔ 


آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا اہلکار سپاہی عبدالحکیم شہید ہوگیا جبکہ 6 دہشت گرد ہلاک  اور آٹھ زخمی ہوئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے  یہ دہشت گرد  شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث  تھے۔

مزیدخبریں