بابر اعظم نے بھارت سے شکست کی وجہ بتادی

08:37 PM, 14 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

احمد آباد :  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابرا عظم نے بھارت سے شکست کی وجہ بتادی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  کاکہنا ہے کہ وکٹیں تیزی سےگرنے کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا  کوشش تھی کہ بھارت کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیں تاہم بیٹنگ لائن توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکی۔

انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا اور نئی گیند کے ساتھ ہم نے اچھی بالنگ نہیں کی۔

مزیدخبریں