کراچی: معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے مداحوں سے کیا وعدہ پورا کرتے ہوئے پاکستان بھارت ٹاکرے سے قبل ورلڈکپ کے لیے نیا ترانہ جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے گلوکار نے اپنے مداحوں کو گانے کی ریلیز سے متعلق آگاہ کیا۔ علی ظفر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کاش میرے پاس مزید وقت ہوتا لیکن کرکٹ اور اپنے مداحوں کی محبت کی خاطر ایک بار پھر بھائی حاضر ہے، ان کا کنا تھا کہ 'مزہ آیا'، لطف اندوز ہوں۔
علی ظفر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس گانے کا مزہ نہ آئے تو پیسے واپس۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ن کی جانب سے بھی ایکس پوسٹ کے ذریعے علی ظفر کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
علی ظفر کا ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا گیا ترانہ ریلیز کے چند لمحوں کے بعد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، مداحوں نے کمنٹس میں تبصرہ کیا کہ’مزہ آگیا‘۔