2023 کا دوسرا اور آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا

10:52 AM, 14 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: رواں سال کا دوسرا اور  آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:29پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر37 منٹ پر ہوگا۔ سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا اور جنوبی امریکا میں نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن بحر اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحر ہند کے علاقوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

 زمین پر سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے، اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے چونکہ زمین سے سورج کا فاصلہ زمین کے چاند سے فاصلے سے 400 گنا زیادہ ہے اور سورج کا محیط بھی چاند کے محیط سے 400 گنا زیادہ ہے، اس لیے گرہن کے موقع پر چاند سورج کو مکمل یا کافی حد تک زمین والوں کی نظروں سے چھپا لیتا ہے،چاند کے سورج اور زمین کے درمیان آجانے کا عمل سورج گرہن کہلاتا ہے۔

مزیدخبریں