زیر تعمیر مکان میں فائرنگ، 6 مزدورجاں بحق دو زخمی

09:30 AM, 14 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

تربت: صوبہ بلوچستان میں تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن کے مکان میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔


پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تربت میں فائرنگ سے جاں بحق اور  زخمی مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے، فائرنگ سے جاں بحق مزدور تعمیراتی کام کے لیے تربت میں تھے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ تربت فائرنگ واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت رضوان، شہباز، وسیم، شفیق احمد، محمد نعیم اور سکندر کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ سے زخمی افراد میں غلام مصطفیٰ اور توحید شامل ہیں۔

مزیدخبریں