کراچی : سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اعتراف کیا ہے کہ وزیر اعظم وہ تھے لیکن اختیارات کسی اور کے پاس تھے جس طرح حکومت 2018 میں دی گئی آئندہ ایسی حکومت نہیں لوں گا۔
کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 2018 میں جب ہمیں اقتدار ملا اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ چلی لیکن آخری کے 3 سے 4 ماہ وہ ہمارے ساتھ نہیں تھے ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب بھی میرے اختیار میں نہیں تھا۔کبھی بھی ایسا اقتدار ملا جو ماضی ملا تو میں ایسی حکومت قبول نہیں کروں گا ۔ سیاسی جماعت عوام کے پاس جاتی ہے وہ امریکا کے پاس نہیں جاتی ۔موجودہ حکومت میں شامل یہ چور اپنے کیس ختم کرانے آئے ہیں۔