چین اور پاکستان نشانے پر، بھارت کا آبدوز سے جوہری وار ہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ 

08:58 PM, 14 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی : بھارت کی طرف بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے جو آبدوز سے جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل جس کا تجربہ بھارت کی واحد آپریشنل ایٹمی طاقت سے چلنے والی آبدوز اریہانت کے ذریعہ خلیج بنگال میں کیا گیا تھا تمام "آپریشنل اور تکنیکی پیرامیٹرز" کو پورا کرتا ہے۔

 تجربہ زمین، ہوا اور پانی کے اندر سے بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کی بھارت کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے - یہ ایک ایسی صلاحیت ہے جو امریکا، روس، فرانس اور چین جیسے چند ممالک کے پاس ہے۔

سرکاری بیان میں مزید کہا گیا کہ میزائل تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ "ایک مضبوط، زندہ رہنے کے قابل اور یقینی جوابی صلاحیت بھارت کی قابل اعتبار کم از کم ڈیٹرنس رکھنے کی پالیسی کے مطابق ہے جو اس کے پہلے استعمال نہ کرنے کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔ بھارت کے بیلسٹک میزائل سمندر سے چین اور پاکستان کے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں