عمران خان کے تکبر کی وجہ سے 10 سالہ اقتدار کا منصوبہ ناکام ہوا، "مینوں نوٹ وکھا میرا موڈ بنے" نظریے نے اسے اقتدار سے علیحدہ کرایا: خواجہ آصف 

عمران خان کے تکبر کی وجہ سے 10 سالہ اقتدار کا منصوبہ ناکام ہوا،
سورس: Twitter

اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے ۔ عمران نیازی نے لانگ مارچ کیلئے پرویز الہٰی سے 2 ارب مانگے ہیں۔ عمران خان کرپٹ ، نالائق اور متکبر نہ ہوتا تو 10 سالہ منصوبہ کامیاب ہوسکتا تھا۔ مینوں نوٹ وکھا میرا موڈ بنے نظریے نے عمران خان کو اقتدار سے علیحدہ کرایا۔ 

  

اسلام آباد میں وفاقی وزرا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات اگلے برس آئین کے مطابق وقت پر ہوں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ  عوام انتخابات کسی کے دباؤ پر نہیں اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ۔عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے۔جلد ریلیف فراہم کریں گے۔عمران نیازی کو مسلح افواج کے خلاف ہرزہ سرائی پر شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواحکومت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی بجائے پارٹی چیئرمین کے جلسوں کے انتظام میں لگی ہوئی ہے۔عمران نیازی نے لانگ مارچ کے لیے پرویز الٰہی سے 2ارب روپے مانگے ہیں۔ ۔قبل از وقت انتخابات کے دور دور تک کوئی امکانات ہیں۔ اگر پہلے بھی انتخابات کرانے ہوئے تو یہ مشاورت سے فیصلہ ہوگا اور وہ اس حکومت کا فیصلہ ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ یہ عام انتخابات ہونے ہیں یہ کوئی میانوالی کے ضلع کونسل کے انتخابات نہیں ہیں۔ ان کے مطابق سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں سب سے بڑا چیلنج آبادکاری اور بحالی ہے۔

ان کے مطابق اس وقت اگر کوئی انتخابات کی بات کرے گا تو لوگ اسے پتھر ماریں گے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان سنگ دل ہیں جو ایسے حالات میں بھی انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔ مارچ اور اپریل میں مردم شماری ہو گی اور اس کے بعد تین سے چار ماہ انتخابات کے لیے درکار ہوں گے۔

خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی نے دفتروں بیٹھ کر سارے مقدمات کا مک مکا کر لیا ہے۔ شہباز شریف بحیثیت وزیراعظم عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ نواز شریف نے بطور وزیراعظم جے آئی ٹی کا سامنا کیا ہے۔ اس طرح کی کوئی مثال ہے؟

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’سارا رونا اور جو بین ڈالے جا رہے ہیں وہ ایک تعیناتی کی وجہ سے ہے۔ ایک شخص نے جب یہ سوچا کہ مجھے یہ پانچ سال بھی ملیں گے اور اگلے پانچ سال بھی ملیں گے اور وہ نہیں ملے تو پھر ٹھیک ہی رو رہا ہے۔ اس کی خواہشات ملیا میٹ ہو گئی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر عمران خان نالائق، کرپٹ اور متکبر نہ ہوتا تو نہ صرف یہ پانچ سال اس کو ملتے بلکہ اگلے پانچ سال بھی مل جانے تھے۔ اس میں یہ پیدائشی نقص ہے کہ یہ متکبر ہے، مال کا شوقین ہے، پیسے کے معاملے مینوں نوٹ دکھاو میرا موڈ بناو والا معاملہ ہے۔ اس طرح کا بندہ کیسے اس ملک کو چلا سکتا ہے۔ یہ روتا رہے گا اور رو رو کر تھک جائے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ آپ فوج کے لیے کبھی کوئی لفظ استعمال کرتے ہیں اور کبھی کچھ اور کہتے ہیں۔ ہم نے بھی فوج جب اقتدار میں تھی اس کے خلاف ایسے ہی لفظ استعمال کیے ہوئے ہیں لیکن اس وقت فوج سیاست میں تھی آج اگر اقتدار چھن گیا ہے تو فوج کے خلاف ہو گیا ہے۔ اس وقت کہتا تھا ہم ایک پیج پر ہیں اور اب گالیاں دیتا ہے۔

مصنف کے بارے میں