اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زندگی میں پہلی بار گیٹ 4 سے رابطہ ختم ہوا ہے ۔ رابطہ میں نے ختم نہیں کیا بلکہ ادھر سے ہی ختم ہوا ہے۔ میں بہت مایوس ہوگیا ہوں ۔ یہ حکومت نہ گئی تو فرسٹریشن میں زندگی کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرسکتا ہوں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان کو کہا کہ منگل بدھ سے قبل لانگ مارچ کی کال دیں اگر ٹرین مس ہوگئی تو پھر آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ نومبر کا انتظار کر رہا ہوں اس کے بعد اپنے بارے میں کوئی فیصلہ کروں گا۔
زندگی میں پہلی مرتبہ گیٹ نمبر چار سے رابطہ منقطع ہونے پر شیخ رشید صاحب ڈپریشن کا شکار ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کچھ بھی کر سکتا ہوں ۔ شیخ صاحب کی صحتیابی کے لیے دعاوں کی درخواست ہے ۔ pic.twitter.com/o8NM40SZav
— Faysal Chaudary (@Faysal_Chaudary) October 14, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ عوام فل چارج ہیں ۔ لانگ مارچ میں لاکھوں لوگ آئیں گے اور رانا ثناء اللہ سمیت انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ الیکشن کی تاریخ لیے بغیر اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے۔