اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی بے مثال ہے ۔ چین نے ہر اندرونی اور بیرونی محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے خطیر رقم کا چیک پیش کیا ۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں کیلئے جاری کاموں میں چین نے پاکستان کی مدد کی
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے سیلاب کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین اپنے دوست ملک کے ساتھ کھڑا ہے ۔
جس کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف نے چینی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح چینی قیادت اور عوام نے پاکستان سے دوستی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے ، چین کے صدر اور وزیراعظم کا دل سے شکرگزار ہوں ۔