تیل کی پیداوار میں کمی کا معاملہ، خلیج تعاون کونسل نے اوپیک پلس کے فیصلے کی تائید کردی

09:35 AM, 14 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

ریاض: خلیج تعاون کونسل نے بھی اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی کے فیصلے کی تائید کردی ۔

سعودی میڈیا کے مطابق تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے پر امریکا کی سعودیہ پر تنقید کے بعد خلیج تعاون کونسل نے سعودی عرب کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل خلیج تعاون کونسل ڈاکٹر نایف فلاح کا کہنا ہے کہ تنقیدی بیانات حقائق کو مسخ نہیں کرسکتے جبکہ امریکی تنقید سعودی عرب کو اپنا نکتہ نظر برقرار رکھنے سے بھی نہیں روک سکتی ۔

واضح رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے عالمی معیشت اور تیل کی منڈی کی غیر یقینی صورتحال پر نومبر سے 2 ملین بیرل روزانہ کی بنیاد پر تیل کی پیداوار میں کٹوتی کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا تھا ، اس اعلان کے بعد موسم سرما کے آغاز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

دوسری جانب ، امریکا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے روس کو فائدہ ہو گا جس پر سعودی عرب کو نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنا ہو گا ۔

مزیدخبریں