لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو اپنے پسندیدہ ترین باؤلرز میں سے ایک قرار دیدیا ہے۔
جوفرا آرچر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ اوورسیز سٹارز میں شاہین شاہ آفریدی، کاگیسو ربادا، وانندو ہسارنگا اور راشد خان، کوینٹن ڈی کوک اور اینڈرے رسل شامل ہیں۔
جوفرا آرچر کا کہنا تھا کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بلے بازوں کیلئے بہت زیادہ مشکل ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وہ گیند کو سوئنگ کراتے ہیں اور اننگز کے اختتام پر اپنی باؤلنگ میں بہت تبدیلیاں لاتے ہیں۔
جوفرا آرچر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی 6 فٹ 6 انچ کے ہیں جس کے باعث وہ اپنی باؤلنگ میں ایسا باؤنس لاتے ہیں جو کسی دوسرے باؤلر کے بس کی بات نہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں کھیلنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔