بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ ،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا 

07:15 PM, 14 Oct, 2021

کوئٹہ :بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور سیکرٹری بلدیات کی عدم حاضری کا نوٹس لے لیا،ایک ہفتے کی مہلت دیدی ۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ  21اکتوبر کو ذاتی حیثیت  میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ حکم کی خلاف ورزی  کی صورت میں  قانون کے مطابق  کارروائی  عمل میں لائی  جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت نے تاحال پہلے مرحلے میں شامل اضلاع کی تفصیل نہیں دی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کروانا چاہتی ہے،جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات مئی 2022 میں کروانا چاہتے ہیں۔دوسرے مرحلے کے بعد تحصیل کونسلوں کے انتخابات کے لئے مشاورت کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کے انتخابات کی تاریخ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا تحصیل کونسلوں کے انتخابات بھی ساتھ ہی کروائے جائیں،

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مارچ 2022 تک بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل کرنا چاہتے ہیں ،جس کیلئے مشاورت مکمل ہو چکی ہے ،انہوں نے کہا کمیشن چاہتا ہے کہ پہلے مرحلے کی تاریخ کا حکم جلد از جلد جاری کیا جائے جبکہ دوسری طرف صوبائی حکومت سے دوسرے مرحلے کی تفصیلات بھی ایک ہفتے میں طلب کر لی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں