جام کمال اور آصفہ  بھٹو کی ڈاکٹر عبدالقدیر کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے اظہار افسوس

06:15 PM, 14 Oct, 2021

اسلام آباد : محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ،پی پی رہنما آصفہ بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائش گاہ آمد ہوئی  ۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ 

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال  ،سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے  ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دانیہ سے اظہار تعزیت کیا۔آصفہ بھٹو زرداری نے مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔اس موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں