نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے  وزیراعظم نے کسی انٹرویو کی بات نہیں کی ،شیخ رشید  

05:33 PM, 14 Oct, 2021

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے وزیراعظم نے کسی انٹرویو کی کوئی بات نہیں کی ہے، تمام معاملات حل ہو چکے ہیں۔

شیخ رشید نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے  کیے جانے والے پروپگینڈے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ایک طرف سیاسی طور پر سوچ رہے تھے لیکن دوسری طرف آرمی کا طریقہ کار بھی دیکھنا تھا۔

انہوں نے وزیر اعظم کہہ چکے ہیں سب ٹھیک ہے ،تمام معاملات حل ہو چکے ہیں ،اس سے قبل پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بھی وزیر اعظم نے موجود ہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو بھی اعتمادمیں لیا ۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھاحکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں،تمام معاملات حل ہو چکے ہیں ،انہوں نے کہا عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں ہیں ۔

مزیدخبریں