کے پی حکومت نے محسن داوڑ اور علی وزیر کیخلاف کیس واپس لے لیا

10:43 PM, 14 Oct, 2020


پشاور :خیبر پختونخواہ حکومت نے پی ٹی ایم کے رہنمائوں محسن داوڑ اور علی وزیر کیخلاف خڑ قمر کیس واپس لے لیا ۔


تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کی حکومت نے خڑ قمر ملٹری چیک پوسٹ پر آرمی کے ساتھ مڈ بھیڑ کے الزام میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنمائوں ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیر اور پارٹی کارکنوں کیخلاف کیس واپس لے لیا ہے جس کے بعد ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیر کو بری کر دیا ۔ انسداد ہشت گردی عدالت ایبٹ آباد نے ریاست کی کیس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔


خیبر پختونخواہ کی حکومت نے محسن داوڑ اور علی وزیر کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کے بعد ہلاک ہونے والوں کے لواحقین میں چیک بھی تقسیم کئے تھے۔ 


یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے پی ٹی ایم کے رہنمائوں اور پارٹی ورکرز کیخلاف سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی تھی کہ ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیر نے آرمی کی چیک پوسٹ خڑ قمر پر حملہ کیا تھا۔اس حادثہ میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں