اسلام آباد:مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ شریف فیملی کے نئے اثاثے دریافت ہوئے ہیں، ایک کمپنی میں سے25ارب کے انکشافات ہوئے ہیں اور ہفتے10دن میں تفصیلات سامنے آجائیں گی۔
بابراعوان نے کہا کہ ہم نے جب دھرنادیاتوحکومت نے صوبوں میں لڑائی کی کوشش کی، پرویز خٹک، اسد قیصر کے قافلے پر حملے کیے گئے، نوازشریف واپس آرہے ہیں نہ ہی شہباز شریف جیل سے باہرآئیں گے۔بابراعوان کا کہنا تھا کہ( ن) لیگ کاایک ایجنڈاہے کسی طرح مریم نوازکووالدکے پاس بھیجا جائے، اپوزیشن کوجلسے سے نہیں روکالیکن قانون نہیں توڑنے دیں گے۔
بابراعوان نے کہا کہ سوال ہی پیدانہیں ہوتاحکومت ایک جلسے سے جائیگی،جس دن یہ چورواپس آنیکی کوشش کرینگے ایک نیاچیلنج پیدا ہو جائے گا۔مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ معلوم ہے یہ کن کے پاس جاتے ہیں اورکن سے ملاقاتیں کرتے ہیں لندن میں ملاقاتوں کی تفصیل حاصل کر لی ہے،فوٹیج ہمارے پاس ہے، نئے انکشافات سے متعلق مزیدنہ پوچھیں،2یا3دن میں پتہ چل جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کے لوگ آئیں گے اس کے علاوہ لوگ نہیں نکلیں گے یہ جتنے چاہئیں جلسے کرلیں اس سے نظام نہیں جائے گا پاکستان کا نظام اتنا کمزور نہیں کہ جلسوں سے چلا جائے، نوازشریف کہتاہے میرے بچے پاکستان نہیں جائیں گے لوگ نکلیں، نوازشریف خودپاکستان نہیں آئیں گے لوگوں کوکہتے ہیں باہرنکلیں کیوں؟ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔