نیا چیف سلیکٹر کون ؟مصباح الحق نے عہدہ کیوں چھوڑا ،اصل خبر آگئی

04:28 PM, 14 Oct, 2020

کراچی :قومی کرکٹ کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے بعد محمد اکرم کو ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان بہت جلد ہو جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد اکرم کو مصباح الحق کی جگہ نیا چیف سلیکٹر مقرر کیے جانے کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اکرم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد اکرم پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرینچائز پشاور زلمی کے ڈائریکٹر ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی کا از سر نو جائزہ لے گا، موجودہ سلیکشن کمیٹی میں صوبائی ٹیموں کے ہیڈ کوچز بھی شامل ہیں، واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بطور چیف سلیکٹر عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

قذافی اسٹیدیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ میں چیف سلیکٹرکا عہدہ چھوڑنے جا رہا ہوں، آئندہ 10 سال میں دس کمٹمنٹ ہیں اس لیے عہدہ چھوڑ رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ عہدہ چھوڑنے سےمتعلق مختلف باتیں کی جارہی ہیں، جبکہ ایسی کوئی بات نہیں یہ میری اپنی چوائس ہے۔

مزیدخبریں