لاہور :مشیر داخلہ و احتساب شہزا د اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 الیکشن میں مسلم لیگ ن نے کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ،این اے 120 میں اڑھائی ارب روپے تک الیکشن چوری کرنے کیلئے خرچ کیے گئے ۔
شہزا د اکبر کا کہنا تھا چھانگا مانگا کی سیاست کرنیوالوں نے دھاندلی کا منصوبہ بنا یا ،شریف خاندان نے ہمیشہ چھانگا مانگا کی سیاست کو فروغ دیا ،مریم نواز نے شاہد خاقان کیساتھ مل کر این 120 میں دھاندلی کا منصوبہ بنا یا ،نواز شریف کونا اہل قرار دینے کے بعد حلقے میں ضمنی الیکشن ہوا ،این اے 120 میں الیکشن کے دوران ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی فراہمی کا ریکارڈ موجود ہے، ایک سیٹ کیلئے ن لیگ نے کروڑوں روپے خرچ کر دئیے ،الیکشن قوانین کے مطابق انتخابی عمل کے دوران ترقیاتی کاموں پر پابندی ہوتی ہے ۔
شہزا د اکبر نے مزید کہا کہ دھاندلی کا شور مچانے والے آج تک یہ نہیں بتا سکے کہ کون سے حلقے کھولنے ہیں،الیکشن چور ی کرنے کیلئے ٹیپا کا انتخاب کیا گیا ،تمام ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کو ڈ آف کنڈکٹ جاری کرتا ہے،نیسپاک نے الیکشن کے دنوں میں ترقیاتی کام کروانے کا اعتراف کر لیا ،نیسپاک کے انجینئر ز نے اعترافی بیان میں کہا کہ انہیں رائے ونڈ بلا کر حکم دیا گیا ،مسلم لیگ کی قیادت نے کبھی اپنے مال میں سے خرچ نہیںکیا ،این اے 120 کے الیکشن چوری کرنے کیلئے ٹیپا کو استعمال کیا گیا ۔