لاہور:پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی نئی تصویر نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی توپوں کا رخ اپنی طرف کروالیا ہے جبکہ ایک صارف نے تو اداکارہ کو ’منحوس ‘ قرار دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ حرا مانی جو کہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنے مداحوں کو اپنی چلبلی حرکتوں کی وجہ سے انٹرٹین بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
حرا مانی نے حال ہی میں انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شائع کی تھی جس میں انہوں نے جسم کے ساتھ چپکا ہوا کافی بولڈ لباس پہن رکھا تھا ۔حرامانی کو یہ لباس پہن کر تصویر شیئر کرنا کافی مہنگی پڑ گئی تھی۔
اداکارہ نے اپنی تصویر پر صارفین کی تنقید کو کھلے دل سے قبول کرتے ہوئے خاموشی اختیار کی اور کسی قسم کا کوئی ردعمل جاری نہیں کیا تھا۔
اداکارہ نے اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کی تو اس پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کے نشتر برسانا شروع کردیئے گئے ،تاہم اس دفعہ اداکارہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب دیدیا۔
حرا مانی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بچوں کی طرح منہ بسورا ہوا ہے اور انہوں نے ساتھ میں کیپشن لکھا کہ ’جب مجھے سیٹس پہ ابراہیم یاد آتا ہے تو میں ایسی حرکتیں کرتی ہوں‘۔
اداکارہ کی تصویر پر عائشہ چوہدری نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یار بے سُر ی لگ رہی ہو‘.
جس کا کرار ا جواب دیتے ہوئے اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ’ ہاہاہا بہت اچھا کچھ کہنے کو نہیں تھا تو ایسی بات کی جس کا تُک ہی نہیں بنتا۔‘
ثاقب آفریدی نامی صارف نے تو اداکارہ کو منحوس ہی قرار دیدیا اور لکھا کہ ’توبہ توبہ ،مت کرو بہت منحوس لگ رہی ہو۔۔۔سارا موڈ خراب کردیا اور ساتھ رونے والا ایموجی بھی شیئر کیا۔‘
تنقید کرنے والوں کےعلاوہ اکثریت ان لوگوں کی تھی جنہوں نے اداکارہ کی معصومیت اور شرارتی پن والی تصویر کو سراہا اور خوب تعریف بھی کی۔