علیزے شاہ سے دوستی ختم،نعمان سمیع نے انسٹاگرام اکائونٹ ڈیلیٹ کردیا

علیزے شاہ سے دوستی ختم،نعمان سمیع نے انسٹاگرام اکائونٹ ڈیلیٹ کردیا

کراچی :اداکارہ علیزے شاہ سے دوستی ختم ہونے کا نعمان سمیع کو گہرا صدمہ پہنچا ہے اور انہوں نے اب تک کا بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا انسٹاگرام اکائونٹ ہی ڈیلیٹ کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار نعمان سمیع نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا ہے اور وہ مکمل طور پر انسٹاگرام سے غیر فعال ہیں۔

مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکار نے علیزے شاہ سے دوستی ختم ہوجانے پر یہ قدم اٹھایا۔نعمان سمیع کے مبینہ طور پر انسٹاگرام سے یوں اچانک غیر فعال ہونے پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اداکار کے انسٹاگرام پر 3 لاکھ 33 ہزار چاہنے والے موجود ہیں، اپنے پسندیدہ اداکار کے یوں اچانک غائب ہوجانے پر سوشل میڈیا صارفین علیزے شاہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ علیزے شاہ اور نئے اداکار نعمان سمیع نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ختم کردیا جس سے قیاس کیا جارہا ہے کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔


علیزے اور نعمان کی قریبی دوستی کے چرچے زبان زد عام و خاص تھے، دونوں ڈراموں کے علاوہ متعدد تقریبات میں بھی اکھٹے دکھائی دیتے تھے۔


دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ شیئر کی گئیں تمام تصویریں اور ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔بعد ازاں ایک صارف کا جواب دیتے ہوئے نعمان سمیع نے علیزے شاہ سے تعلق پر بات بھی کی تھی۔


 ایک صارف نے نعمان سمیع کو پیغام لکھا اور علیزے سے تعلق کے حوالے سے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اخلاقی اقدار سکھانے کی کوشش کی۔نعمان سمیع نے صارف کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز اپنایا اور لکھا کہ بہت ہی نیک خیال ہیں، ویسے اسلام میں تہمت لگانا گناہ ہے۔