چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ میرا اپنا تھا،مصباح الحق نے استعفیٰ کی تصدیق کردی

01:26 PM, 14 Oct, 2020

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کے جانب سے جاری کی گئی استعفیٰ کی خبر کی مصباح الحق نے تصدیق کردی ہے اور انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے فوکس کرنا ہوگا،اب میں کوچنگ کو وقت دوں گا،بورڈ نے مجھے آپشن دیا کہ چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ نا چاہیں تو چھوڑ سکتے ہیں،مجھے یہ وقت مناسب لگا تو میں نے یہ فیصلہ کیا،اب تمام تر توجہ کوچنگ پر ہوگی۔

ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا یہ وقت درست ہے،پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے،کوئی دبائو نہیں تھا بلکہ چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ میرا اپنا تھا،کوشش کی ہے جو پاکستان کے لئے اچھا ہوگا وہی کروں،زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے ٹیمیں منتخب کروں گا،چیئرمین پی سی بی سے نوک جھونک کی باتیں غلط ہیں۔

مزیدخبریں