اداکارہ نمرہ خان کی یشما گل کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی

09:55 AM, 14 Oct, 2020

لاہور:حال ہی میں شوہر سےعلیحدگی اختیار کرنے والی اداکارہ نمرہ خان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔


تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون میں شادی کروانے اور گزشتہ ماہ ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے والی خوبرو اور چنچل اداکارہ نمرہ خان کی ساتھی اداکارہ اور دوست یشما گل کے ساتھ اٹھکیلیاں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔


ماڈل و اداکارہ نمرہ خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں اور یہ اداکارہ اپنے ماڈلنگ اور اداکاری کے منصوبوں سے دلچسپ چیزیں شیئر کرکے اپنے مداحوں کو مصروف رکھتی ہیں۔


اس بار اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمرہ خان اپنی دوست ، ساتھی اداکارہ یشما گل کے ساتھ مذاق کررہی ہیں اور اس ویڈیو کو ملنے والی محبت کی وجہ ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے۔


اداکارائوں کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بھی ویڈیو کو کافی سراہا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے اپنے جذبات کا اظہار کرکے دونوں کی تعریف بھی کی ہے۔


نمرہ خان کی صرف یہ ویڈیو ہی نہیں ہے جو وائرل ہورہی ہے بلکہ وہ اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر جو بھی تصویر یا ویڈیو شیئر کرتی ہیں ان کے کیپشن مداحوں کو بھا جاتے ہیں اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوجاتی ہیں۔


واضح رہے کہ نمرہ خان نے رواں سال اپریل کے مہینے میں لاک ڈاؤن کے دوران لندن کے ایک پولیس آفیسر راجہ افتخار اعظم سے نکاح کیا تھا۔


اداکارہ نمرہ خان کی اپنے شوہر راجہ افتخار اعظم سے علیحدگی ہو گئی ہے۔تاہم شادی کے کچھ ہی عرصہ بعد خبر آئی تھی کہ نمرہ خان کی اپنے شوہر راجہ افتخار اعظم سے علیحدگی ہوگئی تھی جس کی اداکارہ کے فیملی رکن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی علیحدگی کچھ خاندانی وجوہات کی بنا پر ہوئی لیکن ابھی طلاق کے حوالے سے کوئی بھی بات نہیں کی جا سکتی۔


اداکارہ اور ان کے شوہر کے تعلقات ٹھیک نہ ہونے کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی تھی اور کچھ صارفین نے اداکارہ پر تشدد کئے جانے کی بات بھی کی تھی۔


تاہم علیحدگی کی خبر کی تصدیق کرنے والے فیملی رکن کا کہنا ہے کہ نمرہ خان کو کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

مزیدخبریں