واشنگٹن : امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس نئے آئی فون 12 کو مارکیٹ میں متعارف کرا دیا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے آئی فون 12 کی تقریب رونمائی ورچوئل کی گئی۔ ایپل کمپنی نے آئی فون 12 سیریز کے 4 فون متعارف کرائے۔
ایپل کے متعارف کرائے گئے تمام آئی فون 12 انتہائی تیز رفتار فائیو جی سروس کے ساتھ ہیں جس کا کیمرہ 12 میگا پکسل، خوبصورت گول کنارے اور سخت گلاس اسکرین ہے۔ نئے آئی فون 12 منی کی قیمت کی تعارفی قیمت 699 ڈالر رکھی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو، آئی فون 12 پرو میکس متعارف کرایا گیا اور یہ پہلا موقع ہے کہ ایپل نے بیک وقت ایک ہی سیریز کے چار فون متعارف کرائے۔
آئی فون 12 منی کی قیمت 699 ڈالر رکھی گئی ہے جو پاکستانی 1 لاکھ 14 ہزار 585 روپے بنتے ہیں جبکہ آئی فون 12 کی قیمت 799 ڈالر ہے جو پاکستانی 1 لاکھ 30 ہزار 978 روپے۔
آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس فون کے یہ دونوں ماڈلز بھی ایک دوسرے سے کافی حد تک ملتے جلتے ہیں لیکن فرق محض ڈسپلے کا ہی ہے۔
آئی فون 12 پرو 999 ڈالر جبکہ آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت ایک ہزار 99 ڈالر رکھی گئی ہے۔آئی فون 12 منی کی اسکرین 5.4 انچ ہے جبکہ آئی فون 12 6.1 انچ کی ڈسپلے میں متعارف کرایا گیا ہے۔ آئی فون 12 پرو کی بھی اسکرین ڈسپلے 6.1 انچ ہے۔
جبکہ اس سیریز میں سب سے بڑا آئی فون 12 پرو میکس ہے جو 6.7 انچ ڈسپلے کے ساتھ لایا گیا ہے۔آئی فون 12 سیریز کے چاروں فون او ایل ڈی ڈسپلے اور اے 14 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پراسیسرز اینڈرائیڈ فون کے مقابلے میں 50 فیصد دگنی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔