ریاض : عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا ئی گئی ہے۔ بروقت کارروائی کرکے میزائل تباہ کردیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الاخباریہ چینل نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی تیاری کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
عرب اتحاد نے بتایا کہ سعودی عرب میں شہریوں اور سول تنصیبات کی حفاظت کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کرلیے گئے۔ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشتگردوں کے حملے کی صلاحیت کو تباہ و برباد کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
فيديو | #التحالف يعلن تدمير صاروخ باليستي لميليشيا الحوثي خلال تجهيزه للإطلاق باتجاه #المملكة#الإخبارية pic.twitter.com/slPVp2HBwD
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) October 13, 2020
العربیہ نیٹ کے مطابق عرب اتحاد برائے یمن الجوف اور مارب میں جاری فوجی آپریشن کے تحت یمن کی سرکاری افواج اور حریت پسند قبائل کی بری اور فضائی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ یمنی فوج اور حوثی مخالف قبائل نے گزشتہ دنوں باغیوں پر کامیاب حملے کیے ہیں۔
عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب اتحاد کے لڑاکا طیارے الجوف اور مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر مسلسل بمباری کررہے ہیں۔جس سے حوثیوں کو جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔