عمران خان کی ایک نہیں امریکہ اور آسٹریلیاں میں کمپنیاں،ریحام خان کا انکشاف

09:13 PM, 14 Oct, 2019

لاہور :وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ایک دفعہ پھر کپتان کیخلاف انتہائی حساس دستاویزات سامنے لے آئیں ،ریحام خان نے دعویٰ کیا کہ غیر قانونی فنڈنگ حاصل کرنے کیلئے عمران خان نے امریکہ میں 2اور آسٹریلیا میں اپنے دستخطوں سے کمپنیاں قائم کر رکھی ہیں ۔

ہمیشہ کی طرح سنسنی خیز انکشافات کرنے والی ریحام خان نے اس دفعہ بھی عمران خان کیلئے نئی مشکلات کھڑی کر دی ہیں ،اس دفعہ انہوں نے ثبوت چھپائے نہیں بلکہ اپنی ویڈیو میں دکھا بھی دئیے ،ایک ویڈیو میں انہوں نے عمران خان کی پارٹی فنڈنگ کیلئے امریکہ اور آسٹریلیا میں قائم کی گئی کمپنیوں کی تفصیلات دکھائیں ،ریحام خان کے مطابق عمران خان کے دستخطوں سے قائم ہونے والی ایک کمپنی کا ایل ایل سی نمبر5965ہے جس میں 19لاکھ98ہزار 700ڈالر ہیں۔ دوسری کمپنی کا ایل ایل سی نمبر6160ہے جس کے اکاونٹ میں 6لاکھ69ہزار ڈالر موجود ہیں۔

ریحام خان نے کہا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق انٹرنیشنل اِن کارپوریٹڈ کمپنیوں سے فنڈنگ حاصل کرنا غیر قانونی ہے۔

مزیدخبریں