آزادی مارچ پر مشاورت، شہباز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

02:37 PM, 14 Oct, 2019

اسلام آباد: آزادی مارچ پر مسلم لیگ ن نے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔ شہباز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کیا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہوں گے۔

ادھر آزادی مارچ کے حوالے سے جمعیت علما اسلام کل مسلم لیگ ن کی تجاویز کا جائزہ لے گی۔ جمعیت علما اسلام کی پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بتایا کہ جمعیت علما اسلام کل پالیسی کمیٹی میں تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد جواب دے گی۔ پالیسی کمیٹی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام نے نواز شریف کی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور جمعیت علما اسلام کے جواب کے بعد مسلم لیگ ن اپنا اجلاس بلائے گی۔

مزیدخبریں