ماہرہ خان کی ایفل ٹاور کے سامنے لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کی وڈیو وائرل

ماہرہ خان کی ایفل ٹاور کے سامنے لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کی وڈیو وائرل

پیرس : ماہرہ خان کی پیرس میں لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

پیرس فیشن ویک کے دوران عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ملبوسات اور اسٹائل سے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے دل جیتے اور خوب داد وصول کی۔

اب اداکارہ ماہرہ خان کی پیرس میں ہی ایفل ٹاور کے سامنے لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کی وڈیو سامنے آئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

اس سے قبل ماہرہ خان کی فیشن ویک کے دوران برطانوی اداکارہ ہیلن میرن کے ساتھ بھی رقص کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی۔