لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارے 52پولنگ سٹیشن کے رزلٹ روکے ہوئے ہیں، نتائج چوری کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ باربار الیکشن چوری برداشت نہیں کی جائے گی ، ہمیں فوری طورپر نتائج دیئے جائیں،نتائج چوری کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ نتائج میں ردو بدل کی گئی تو سخت ردعمل سامنے آئے گا،عوام کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔