ضمنی انتخابات :قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

09:15 PM, 14 Oct, 2018

اسلام آباد :ضمنی انتخابات کے بعد اب تک غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں کے حتمی نتائج آچکے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق گجرات کے حلقہ این اے 69سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق کے امیدوار چودھر ی مونس الہٰی 61ہزار 723 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔ جبکہ ان کے مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار عمران ظفر 19ہزار867ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پررہے ۔

این اے 56سے مسلم لیگ ق کے امیدوار چودھری سالک حسین 98364ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مخالف تحریک لبیک کے یعقوب سیفی نے 34ہزار 822ووٹ حاصل کئے ۔

این اے 124سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف کے امیدوار دیوان غلام محی الدین کو 45ہزار ووٹوں کی نمایاں برتری سے شکست دی ۔

 
اسلام آبا د کے حلقہ 53سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار علی نواز اعوان نے کامیابی حاصل کرلی ، انہوں نے 56ہزار 664ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مخالف مسلم لیگ ن کے امیدوار 32ہزار 171ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ۔

اٹک کے حلقہ این اے 56سے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل خان ایک لاکھ 25ہزار 665ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مخالف تحریک انصاف کے امیدوار خرم علی نے 89ہزار 710ووٹ حاصل کئے ۔

مزیدخبریں