اوورسیزپاکستانیوں کا ووٹنگ ٹرن آئوٹ 84 فیصد رہا ہے، الیکشن کمیشن

05:51 PM, 14 Oct, 2018

اسلام آباد: 6ہزار233 اوورسیزپاکستانیوں نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا، انٹرنیٹ ووٹنگ کاٹرن آئوٹ 84 فیصد رہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے ایک ہزار116انٹرنیٹ ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں، قومی اسمبلی کیلئے5 ہزار117انٹرنیٹ ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں جبکہ انٹرنیٹ ووٹنگ کاٹرن آوٹ 84 فیصد رہا ہے۔امریکا، کینیڈا، برطانیہ، سعودیہ، یواے ای، قطر، آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک سے پاکستانیوں نے ووٹ ڈالے۔

یاد رہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو  پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے کا حق ملا ہے۔

مزیدخبریں