اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی اور اگر اب کو ئی درخواست دائر کی گئی تو وہ غیرقانونی ہوگی ،اس لئے پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام حلقوں میں پولنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی ،اس کے بعد صرف پولنگ سٹیشن میں موجود لوگ ہی ووٹ کاسٹ کر سکیں گے ۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 11اور صوبائی اسمبلی کے24حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ صبح 8بجے سے جاری ہے جو بلا تعطل شام 5بجے تک جاری رہے گی۔