اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت میں 3 آزاد امیدوار تحریک انصاف کے حق میں پولنگ کے روز دستبردار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تینوں امیدواران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے ضمنی انتخاب لڑ رہے تھے۔اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے 3 آزاد امیدواران نے تحریک انصاف کے حق میں الیکشن کے روز دست برداری کا اعلان کر دیا جن میں نادر منیر، زبیر گجر اور محمد سعید شامل تھے ۔
آزاد امیدواران پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی نوازاعوان پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے دست بردار ہوئے۔