اسلام آباد: پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ سے 15 ارب ڈالر تک قرض لے گا۔ انسٹیٹیوٹ اف انٹرنیشنل فنانس کی رپورٹ کے مطابق ، 3 سالہ پروگرام پر رواں سال کے آخر تک معاہدہ ہوجائے گا۔
پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ سے 15 ارب ڈالر تک قرض لے گا۔ انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بتائے گئے پیکج سے دوگنا قرضے کا خواہاں ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے بجٹ خسارہ کم، شرح تبادلہ میں لچک اور سخت مانیٹری پالیسی اگلے پروگرام کی شرائط ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف چین سے قرضوں کو محدود کرنے کی بھی بات کرے گا۔