سابق صدر مشرف کی اے پی ایم ایل ختم ہوگئی

10:28 AM, 14 Oct, 2018

اسلام آباد:پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی اب سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) عملی طور پر ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی سربراہ ڈاکٹر امجد سمیت اے پی ایم ایل کے تمام عہدیدار مستعفی ہوگئے ہیں جس کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ میں صرف پارٹی کی خاتون جنرل سیکریٹری رہ گئی ہیں۔


پرویز مشرف انتخابی نااہلی کے باعث پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ہیں اور وہ قریبی عزیز ہدایت اللہ خیشگی کو پارٹی چیئرمین بنانے کے خواہشمند ہیں حالانکہ ہدایت اللہ خیشگی اے پی ایل ایم کے رکن بھی نہیں۔پرویز مشرف کے ہدایت اللہ خیشگی کے لیے اصرار پر پارٹی میں بغاوت ہوئی جس کے بعد سب ہی عہدیدار مستعفی ہوئے۔


ڈاکٹر امجد نے بھی آل پاکستان مسلم لیگ کے ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف سے اصولوں پر اختلاف کرکے مستعفی ہوئے ہیں اور جلدہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں