معروف کامیڈین کپل شرما نے دسمبر میں شادی کرنیکا اعلان کردیا

09:02 AM, 14 Oct, 2018

ممبئی:اپنی کامیڈی کی وجہ سے پاک و ہند میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے بھارتی میزبان کپل شرما نے دسمبر میں شادی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول مزاحیہ پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ سے شہرت پانے والے کپل شرما نے جہاں کئی ماہ سے سکرین سے کنارہ کشی رکھنے کے بعد ایک بار پھر واپسی کا فیصلہ کیا ہے وہیں انہوں نے اپنے مداحوں کو جلد ہی شادی کرنے کی بھی خوش خبری دے دی۔


کپل شرما نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ دسمبر میں منگیتر گنی چتراٹ سے شادی کر رہے ہیں جوکہ ان کے لیے اہمیت کی حامل ہیں، والدہ بھی کافی عرصے سے کہہ رہی ہیں کہ مجھے اب شادی کر لینی چاہیے اور مجھے بھی اچانک ہی احساس ہوا ہے کہ میری عمر بھی کافی ہوگئی ہے۔


کپل نے شوخ لہجے میں کہا کہ اگر میں اب بھی شادی نہیں کرتا اور ایک دو سال بعد منگیتر نے مجھے انکار کردیا تو پھر کوئی بھی مجھ سے شادی کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ اب تک شادی کی تاریخ کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن ارادہ ہے کہ شادی دسمبر میں ہی قرار پائے گی۔

مزیدخبریں