موغا دیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہفتے کے روز ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 20 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکا خیز مواد سے لدا ایک ٹرک ایک مصروف شاہراہ پر پھٹا۔ ابتدائی طور پر اسے ایک خود کش کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم ماضی میں شدت پسند گروہ الشباب ایسے کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔