متحدہ عر ب امارت بھی ایران کے مخالف اہم بیا ن جاری کر دیا

متحدہ عر ب امارت بھی ایران کے مخالف اہم بیا ن جاری کر دیا

متحدہ عرب امارات نے ایران کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے اور پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کا ذمہ دار ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی دہشت گردی کی حمایت پر مبنی پالیسیاں امن عالم کے لیے خطرہ ہیں، ایرانی پالیسیاں خطے میں امن استحکام کو تباہ کررہی ہیں۔ایران دنیا بھر میں دہشت گردوں کی معاونت اور مدد کررہا ہے جس کے نتیجے میں انتہا پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خطے کے امن کو تباہ کرنے والی ایرانی پالیسیوں کے خلاف نئی حکمت عملی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات امریکا اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ مل کر خطے کو درپیش ایرانی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران عالمی برادری کے ساتھ معاہدوں کے باوجود خطے میں دہشت گردی اور افراتفری پھیلانے کی سازشوں کا مرتکب ہے۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز امریکی وزارت خزانہ نے صدرٹرمپ کی ہدایت پر ایرانی پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔