افغانستان کے صوبے کنڑ میں مبینہ امریکی ڈرون حملہ, 15 افراد مارے گئے

11:14 PM, 14 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

کابل: افغانستان کے صوبے کنڑ میں ایک مبینہ امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کم ازکم 15 افراد مارے گئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ سواکی ضلع کے نواح میں واقع 2 گھروں پر کیا گیا۔ کنڑ کی صوبائی کونسل کے سربراہ دین محمد کے مطابق یہ کارروائی غلط خفیہ معلومات کی فراہمی کے نتیجے میں کی گئی۔

انہوں نے کابل حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزیدخبریں