شامی شہر الرقہ میں داعش کے درجنوں جنگجوؤں نے ہتھیار پھینک دیے

11:09 PM, 14 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

دمشق: شامی شہر الرقہ میں داعش کے درجنوں جنگجوؤں نے ہتھیار پھینک دیے ہیں۔

امریکی اتحادی افواج کے مطابق اس کامیاب پیش رفت کے نتیجے میں الرقہ آئندہ چند روز میں مکمل طور پر کلیئر کرا لیا جائے گا۔ داعش کی اس ناکامی کو ایک بڑی عسکری کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف المیادین میں بھی اس جہادی گروہ کو پسپائی کا سامنا ہے۔ شامی فوج کے مطابق دیر الزور کے اس ہمسایہ شہر میں ملکی فوج نے کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ فرار ہونے والے جنگجوؤں کا تعاقب بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں