ممبئی: بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن کی نئی آنے والی فلم تمہاری سلوکا پہلاٹریلرریلز کر دیا گیا۔وہ بڑی سکرین پراب ایک ”آر جے “کے طور پر سامنے آرہی ہیں۔
ریلیزکردہ ٹریلرمیں ودیا بالن کو ایک ہاو س وائف دکھایا گیا ،لیکن بعد میں وہ رات کی شفٹ میں ایک ریڈیو سٹیشن پرآر جے کی ڈیوٹی سر انجام دینے لگ جاتی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں دیویا بالن کے علاوہ ،نہیا دھوپیااور مانو کال اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
فلم کے پروڈیوسرز اس سے قبل ”ہندی میڈیم “اور ”نیرجا “جیسی کامیابی فلمیں بنا چکے ہیں ،جنہوں نے کامیاب بزنس کیا تھا۔فلم 17نومبر کوریلز ہورہی ہے،ودیا بالن اس سے قبل منابھائی سیریز کے سیکوئیل میں بھی آر جے کا رول ادا کر چکی ہیں۔