فاطمہ ثناءشیخ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں

10:01 PM, 14 Oct, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ”دنگل“میں عامر خان ساتھ نظر آنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق فاطمہ ثنا شیخ نے انسٹا گرام پر ساڑھی پہنے ہوئے اپنی تصاویرشیئر کی لیکن لوگوں نے ان کے اس لباس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ”فاطمہ تمہیں ساڑھی پہننے پر شرم آنی چاہیئے“۔کچھ لوگوں نے ان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ کو غیر تہذیب یافتہ لباس پہننے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ،ایک اور صارف نے انہیں برقع پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا”خدا سے ڈرو اور برقع پہنو“۔


واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب فاطمہ کو متنازعہ لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی مختصر لباس زیب تن کرنے پر انہیں کئی بار سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں