مقدمات سے گھبرانے والے نہیں،مریم نواز

08:44 PM, 14 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں، کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا، ساتھ دینے پر کارکنان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اسلام آباد سے لاہور روانگی کے موقع پر خواتین کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا، ساتھ دینے پر کارکنان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں، امید ہے تمام ورکرزپارٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں گے، انشااللہ 19 تاریخ کو دوبارہ آپ سے ملاقات ہو  گی۔

مزیدخبریں