بھارتی فنکاروں کے ساتھ اداکاری زندگی کا خوشگوار تجربہ ہے، صباءقمر

بھارتی فنکاروں کے ساتھ اداکاری زندگی کا خوشگوار تجربہ ہے، صباءقمر

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے رواں سال بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ، بالی ووڈ فلم ”ہندی میڈیم “ میں صباءقمر کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ۔ تاہم اپنے اس تجربے سے متعلق اداکارہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فنکاروں کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنا میری زندگی کا خوشگوار تجربہ رہا ہے۔
صبا قمر نے کہا کہ اچھا کردار میری کمزوری ہے جبکہ فنکار و ہی ہوتاہے جو مشکل ترین کردار کرنے کو ترجیح دے۔ملکی و غیر ملکی فلموں میں کام کرنے کے لئے فنکار سرحد کا محتاج نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ ڈرامہ سیریل باغی میں میری پرفارمنس پسند کی جارہی ہے۔ بھارتی فلم ہندی میڈیم میں کا م کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا جبکہ بھارتی فلم میں فنکاروں کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا بہت انجوائے کیا۔
'