لندن : مایہ ناز سمارٹ فون کمپنی ”موٹرولا “ نے 2000 کی دہائی کا مقبول ترین ریزر فون دوبارہ پیش کر دیا، اور اس بار برطانوی کمپنی بینا ٹون کے ساتھ مل کر اسے تیار کیا ہے اور اسے بینا ٹون بلیڈ کا نام دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ فون فلپ اوپ ہوگا ، جس میں پرانے فونز کے فیچرز جیسے الارم، کیلکولیٹر، اسنیک گیم وغیرہ شامل ہیں، تاہم فیس بک یا انسٹاگرام جیسی ایپس اس کا حصہ نہیں۔اس کے دیگر اہم فیچرز میں ایم پی تھری پلیئر، ڈوئل سم کارڈ سپورٹ، انٹرنیٹ کی سہولت وغیرہ قابل ذکر ہیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ٹوجی، تھری جی یا فور جی میں سے کس کو سپورٹ کرے گا۔برطانوی کمپنی نے موٹرولا سے یہ فون تیار کرنے کا لائسنس حاصل کیا ۔
اس کی قیمت اصلی ریزر کے مقابلے میں دس گنا کم ہے۔یہ 66 ڈالرز (سات ہزار پاکستانی روپے کے قریب) میں فروخت ہوگا ہے، جبکہ اصل ریزر فون اپنے وقت میں 600 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔قیمت کے لحاظ سے یہ فون براہ راست نوکیا 3310 کا مقابلہ کرے گا جس کی قیمت بھی لگ بھگ اس سے کچھ کم ہے۔یہ فون اگلے مہینے سے فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔