ہرارے: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے براہ راست آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد اب زمبابوے آئندہ برس مارچ میں کوالیفائر ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔
یہ ٹورنامنٹ ورلڈ کپ 2019 کے سلسلے میں کھلا جائے گا جس میں عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈین ٹیم بھی ایکشن میں دکھائی دے گی۔ایونٹ میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ کے علاوہ آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ کی سرفہرست چار ٹیمیں جبکہ آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویڑن ٹو سے دو بہترین ٹیمیں بھی ایونٹ میں حصہ لیں گی۔
یادر رہے کہ ابتدائی طور پر کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی بنگلہ دیش نے کرنی تھی تاہم اس کے براہ راست ورلڈ کپ میں پہنچنے کے بعد اب زمبابوے اس کی میزبانی کرے گا۔